ہزارہ صوبے کامطالبہ نسلی نہیں
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیربرائے مذہبی امورسرداریوسف نے کہاہے کہ ہزارہ صوبے کامطالبہ نسلی نہیں ،انتظامی بنیادپر ہے ،وزیراعظم نے جلداجلاس بلانے کا کہاہے ۔
اتوارکوصوبہ ہزارہ تحریک کے زیر اہتمام کراچی میں لانڈھی داؤد چورنگی پر ہزارہ کنونشن منعقد ہوا۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر سردار یوسف نے کہا کہ ہزارہ کو صوبہ بنانے کا مطالبہ کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آئین عوام کی سہولت کیلئے ہے ، وقت کے مطابق ترمیم ہونی چاہیے ۔ سردار یوسف نے کہاکہ وزیراعظم سے بات ہوئی ہے ، انہوں نے ہزارہ صوبے پر جلد اجلاس بلانے کا کہا ہے ، 16سال سے ہزارہ صوبے کیلئے جدوجہد جاری ہے ۔