فلسطین کا معاملہ بہت حساس
لاہور(آئی این پی )چیئرمین علما کونسل طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ فلسطین کا معاملہ سب سے حساس ہے۔
اس حوالے سے افواہ سازی کی جا رہی ، حماس کے نمائندوں نے پاکستان کے موقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھنے کا اظہار کیا ہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا غزہ میں جنگ رکنے کے باوجود اسرائیلی بربریت نہیں رکی ، پاکستان، سعودی عرب اور ترکی 19 فروری کو عالمی سطح پر اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کریں گے ۔