چکوال :موٹروے پولیس نے ملنے والے 53 لاکھ روپے مسافر کو واپس لوٹا دیئے
چکوال (این این آئی)چکوال میں موٹروے پولیس نے پیسوں سے بھرا مسافر کا بیگ واپس کرکے ایمانداری کی مثال قائم کردی۔
موٹروے پولیس کے مطابق مسافراپنابیگ کلرکہارسروس ایریا میں بھول گیا ، نامعلوم بیگ ملنے پر اس کی تلاشی لی گئی تو اس میں 53 لاکھ موجود تھے ،جسے تحقیقات کے بعد مسافر کو واپس کردیا گیا۔موٹروے پولیس نے بتایا کہ اپنارقم سے بھرا بیگ واپس ملنے پر مسافر نے موٹر وے پولیس سے اظہار تشکر کیا ہے ۔