وفاقی آئینی عدالت میں لمبردار تقرری کیس کی آج سماعت

  وفاقی آئینی عدالت میں  لمبردار تقرری کیس کی آج سماعت

اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی آئینی عدالت میں لمبردار کی تقرری سے متعلق اہم مقدمے کی سماعت آج پیر (16 فروری )کو ہوگی۔مقدمہ سی پی ایل اے نمبر 2806-ایل/2015 لمبرداری کیس سے متعلق ہے۔

 جس میں لمبردار کی تقرری کو چیلنج کیا گیا ہے ، یہ درخواست رِٹ پٹیشن کے طور پر دائر کی گئی ہے ۔جسٹس عامر فاروق اور جسٹس روزی خان پر مشتمل دو رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا ۔ عدالت فریقین کے دلائل سننے کے بعد لمبردار کی تقرری کے قانونی تقاضوں اور متعلقہ ریکارڈ کا جائزہ لے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں