پی ٹی آئی نے پختونخوا کے عوام کومشکلات میں ڈال دیا، امیر مقام

 پی ٹی آئی نے پختونخوا کے عوام کومشکلات میں ڈال دیا، امیر مقام

کبھی شٹر ڈائون،پہیہ جام اور اب ایک شخص کی رہائی کے نام پر سڑکیں بند کی جا رہیں ن لیگ عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کریگی، کھلی کچہری سے خطاب

 سوات (اے پی پی)وفاقی وزیر امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے پی ٹی آئی کو تین مرتبہ مینڈیٹ دیا مگر اس کے باوجود عوام کو ریلیف دینے کے بجائے انہیں مشکلات میں مبتلا کر دیا، کبھی شٹر ڈائون، کبھی پہیہ جام اور اب ایک شخص کی رہائی کے نام پر سڑکیں بند کی جا رہی ہیں جس کے باعث ایمبولینسوں میں مریض دم توڑ رہے ہیں، عوام کی پروازیں مس ہو رہی ہیں اور اشیائے خورد و نوش کی بروقت ترسیل میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو فضاگٹ، سوات میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر مقام نے کہا کہ 2018 میں گیس کنکشنز پر عائد پابندی کو   ختم کر دیا گیا ہے اور مختلف علاقوں میں گیس فراہمی کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے ۔ مسلم لیگ ن سوات سمیت پورے خیبر پختونخوا میں عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں