پختونخوا: 38 مراکز صحت نجی شعبے کے حوالے کرنے کا عمل شروع،اشتہار جاری

  پختونخوا: 38 مراکز صحت  نجی شعبے کے حوالے کرنے کا  عمل شروع،اشتہار جاری

پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا میں 38 سرکاری مراکزصحت نجی شعبے کے حوالے کرنے کا عمل شروع کردیا گیا۔

ہیلتھ فاؤنڈیشن خیبرپختونخوا نے ہسپتال مینجمنٹ آؤٹ سورس کرنے کا باقاعدہ اشتہار دے دیا ۔ہیلتھ فاؤ نڈیشن خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ صحت سہولیات میں بہتری کیلئے نجی شعبے کی شمولیت کا منصوبہ بنایا گیا،بولیوں کیلئے 38 ہسپتالوں پر مشتمل 19 کلسٹرز بنائے گئے ہیں،3مارچ صبح 11 بجے تک درخواستیں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔پشاور، مردان، سوات، مانسہرہ سمیت مختلف اضلاع کے ہسپتال فہرست میں شامل ہیں،ایک کلسٹر کیلئے ایک بولی کی شرط عائد کی گئی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں