زرداری کو پتہ عوام کی ہمدردیاں عمران کے ساتھ :نجم سیٹھی
صدر کاکہنا مناسب نہیں تھا اب تم حوصلہ کرو ،یہ بات کسی اور سے کروالیتے اس قسم کی چیزیں زیب نہیں دیتیں :پروگرام’’آج کی بات سیٹھی کیساتھ‘‘
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف زرداری کی بہادی، دلیری میں کوئی شک نہیں ،انہوں نے 11 سال بہت بڑی مشکلات کا سامنا کیا تھا، زرداری کو اس بات کادکھ ہوتا ہوگا جبکہ پی ٹی آئی نے خان صاحب کی دوسال کی قید کا بڑا ایشو بنایا،یہ ایشو آنکھ کی انجری کے پہلے سے چلتا ہے ،جب سے عمران خان اندر گئے ہیں پی ٹی آئی والے اس وقت سے لگے ہوئے ہیں ،زرداری کواس بات کا احساس ہے کہ اس وقت عوام کی ہمدردیاں عمران خان کے ساتھ ہیں کیونکہ یہ ایک ہیومن ایشو ہے ۔دنیا نیوز کے پروگرام‘‘آج کی بات سیٹھی کے ساتھ’’میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ سب کو پتا ہے زرداری کی اپنی بھی قربانیاں ہیں اور ساتھ ساتھ ان کے خاندان کی بھی ہیں ،پی ٹی آئی والوں کو احساس ہونا چاہئے عمران دور میں بہت تشدد ،بڑی زیادتیاں ہوئیں۔
آج اگر نوازشریف کہے میرے ساتھ یہ یہ یہ ہوا تو اچھا نہیں لگتا ،اس کی جگہ عطاتارڑ پی ٹی آئی والوں کو کہہ سکتا ہے ہمارے ساتھ یہ ہوا ، زرداری صاحب کا یہ کہنا مناسب نہیں تھا کہ اب تم حوصلہ کرو ،اگر بات کرنی بھی تھی تو یہ بات کسی اور سے کرواتے ، شیری رحمن ، قمرزمان کائرہ بات کرکے یہ بات لوگوں کو یاد دلا دیتے ۔نجم سیٹھی نے کہا کہ زرداری صاحب کواپنے بڑے عہدے سے اتر کر اپنی قربانیوں کی بات نہیں کرنی چاہیے تھی ،اب پی ٹی آئی نے محترمہ بے نظیر،اس کی فیملی کے اوپر الزامات لگانا شروع کردئیے ،پھر زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو اس میں کود پڑی،اس قسم کی چیزیں زیب نہیں دیتیں ۔ انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب کو احساس ہونا چاہئے انہوں نے بھی یہ experience کیا جب بے نظیر پر ظلم ہوتا تھا تو لوگوں کی ہمدردیاں ان کے ساتھ ہوتی تھیں،جب نوازشریف کے ساتھ ظلم ہوا اس وقت لوگوں کی ہمدردیاں نوازشریف کے ساتھ بھی ہوتی تھیں۔