سندھ:گاڑی مالکان اب شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ نمبر پلیٹ کے مالک ہونگے ، نوٹیفکیشن جاری

سندھ:گاڑی مالکان اب  شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ  نمبر پلیٹ  کے مالک ہونگے ، نوٹیفکیشن جاری

کراچی(خبرایجنسیاں)گاڑیوں کی نمبر پلیٹس سے متعلق موٹر وہیکل کا ترمیمی ایکٹ 2024 نافذ کردیا گیا۔ محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے ایک نیا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔۔۔

 جس کی صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاؤلہ نے توثیق کر دی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گاڑی مالکان اپنے قومی شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ نمبر پلیٹ کے مالک ہوں گے ۔ اس حوالے سے ترجمان نے بتایا کہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹس سے متعلق موٹر وہیکل کا ترمیمی ایکٹ 2024 نافذ کردیا گیا ہے ۔قومی شناختی کارڈ پر مشتمل گاڑیوں کی دو نئی نمبر سیریز بھی جاری کردی گئی ہیں۔ جبکہ گاڑی مالکان قومی شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ پرانی نمبر پلیٹ کو خریدی گئی دوسری گاڑی پر بھی لگاسکیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں