نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کیلئے 3 سول افسروں کی اضافی نامزدگی

نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کیلئے  3 سول افسروں کی اضافی نامزدگی

اسلام آباد(نیوز رپورٹر) وفاقی حکومت نے نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس 2026-27 کے لیے تین سول افسران کی اضافی نامزدگیوں کی منظوری دے دی ۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احکامات کے مطابق وزارتِ دفاع سے تعلق رکھنے والے گریڈ 20 کے افسران احمد عارفین، وحید حبیب اور ندیم اشرف کو کورس کے لیے نامزد کیا گیا ہے ۔ نامزد افسران کی حتمی منظوری نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی دے گی جبکہ ان کا بائیو ڈیٹا اور دیگر دستاویزات جلد ارسال کی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں