حکومت نے رمضان سے قبل عوام پر پٹرول بم گرا دیا :پیپلزپارٹی

حکومت نے رمضان سے قبل عوام  پر پٹرول بم گرا دیا :پیپلزپارٹی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا یہ اقدام سراسر ناانصافی اور غیر دانشمندانہ ہے۔

 حکومت نے رمضان سے قبل عوام پر مہنگائی کا پٹرول بم گرا دیا ہے جس سے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر نظرثانی کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں