عمران خان کاعلاج ذاتی معالجین سے کرائیں،لطیف کھوسہ کا چیف جسٹس سپریم کورٹ کو خط

عمران خان کاعلاج ذاتی معالجین سے کرائیں،لطیف کھوسہ کا چیف جسٹس سپریم کورٹ کو خط

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے چیف جسٹس یحیی آفریدی کو خط لکھ کر میڈیکل رپورٹس فراہم کرنے اور ذاتی معالجین کو معائنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی گرتی ہوئی صحت اہلخانہ اور عوام کیلئے تشویش کا باعث ہے ۔ وکیل نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین ڈاکٹر فیصل اور ڈاکٹر عاصم کو فوری طور پر طبی معائنے کی اجازت دی جائے تاکہ علاج کے حوالے سے شفافیت یقینی بنائی جا سکے ۔ لطیف کھوسہ نے اپنے خط میں یہ بھی استدعا کی کہ بانی پی ٹی آئی کو علاج کی غرض سے الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں