رمضان المبارک کا چا ند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا
لاہور(اے پی پی)مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس کل 18فروری کو دفتر ایڈمنسٹریٹر اوقاف پشاور میں چیئر مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبدالخبیر آزادکی زیر صدارت منعقد ہو گا۔۔۔
جس میں مرکزی و زونل رویت ہلال کمیٹی پشاورکے ممبران،وزارت مذہبی امورحکومت پاکستان سے ڈائریکٹر جنرل حافظ عبدالقدوس، محکمہ سپارکوسے شوکت اﷲ خان،محکمہ موسمیات ڈاکٹر حسن علی بیگ اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے زین العابدین و دیگر ارکان شریک ہوں گے ۔پورے ملک میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکوارٹرز لاہور، کراچی،کوئٹہ،اسلام آبادمیں منعقد کیے جائیں گے ۔