عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 40منٹ تک ملاقات

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 40منٹ تک ملاقات

بہنوں،وکلا کو ملنے کی اجازت نہ ملی،بشریٰ سے انکی بیٹی اور بھابی بھی ملیں

راولپنڈی (خبرنگار)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وکلا اور ان کی بہنوں کی ملاقات نہ ہو سکی تاہم بشریٰ بی بی سے ان کی ملاقات کانفرنس روم میں کروا دی گئی جو تقریباً  40منٹ تک جاری رہی ، جبکہ بشریٰ بی بی سے ان کی بیٹی اور بھابی کی بھی ملاقات کرا دی گئی ،ملاقات میں زیر سماعت اپیلوں،بانی کی صحت اور فیملی امور پر بات چیت کی گئی،دوسری طرف بانی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر بیرسٹر گوہر،سلمان اکرم راجہ واپس اسلام آباد روانہ ہوگئے ، علیمہ خانم اور دیگرچکری انٹر چینج سے آگے نہ جا سکے ، ماربل فیکٹری پہنچنے والے کارکنوں کو پولیس نے پکڑ کر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں دور ویرانے میں چھوڑ دیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں