کبل گرام آپریشن، 50لاکھ سر کی قیمت والا دہشتگرد بھی ماراگیا

کبل گرام آپریشن، 50لاکھ سر کی قیمت والا دہشتگرد بھی ماراگیا

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)خیبرپختونخوا پولیس، ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی کے کبل گرام کے دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں کئے گئے مشترکہ آپریشن میں 50لاکھ سر کی قیمت والا دہشتگرد بھی ماراگیا۔

 سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ہلاک کئے گئے تینوں دہشتگرد انتہائی مطلوب تھے ، ان میں نور اسلام شامل تھا جس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی اور وہ فتنہ الخوارج کا سرغنہ تھا۔ایک دہشتگرد نے گرفتاری سے بچنے کے لیے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں پولیس کے تین اہلکار مقبول احمد، فدا حسین اور سعید الرحمن جام شہادت نوش کر گئے ۔دفاعی ماہرین کے مطابق کبل گرام میں دہشتگردوں کی موجودگی اس بات کی تصدیق ہے کہ یہ کسی بڑی دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔دفاعی ماہرین کے مطابق یہ ٹارگٹڈ آپریشن انسدادِ دہشتگردی کی حکمتِ عملی میں ایک اہم پیش رفت ہے جس نے فتنہ الخوارج کے منظم نیٹ ورک کو موثر انداز میں کمزور کر دیا۔دفاعی ماہرین کے مطابق یہ دہشتگرد گروہ ماضی میں چینی باشندوں پر ہونے والے حملوں میں بھی ملوث تھا، دفاعی ماہرین کے مطابق شہید جوانوں کی قربانی قومی سلامتی کے تحفظ کی روشن مثال اور دہشتگردی کے خلاف ریاست کے غیر متزلزل عزم کا عملی ثبوت ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں