266 وفاقی افسروں کی گریڈ انیس ، 33 کی گریڈ18میں ترقی

266 وفاقی افسروں کی گریڈ انیس ، 33 کی گریڈ18میں ترقی

پولیس سروس 28، ایڈمنسٹریٹو 64 اور او ایم جی کے 136 افسران شامل

 اسلام آباد (ایس ایم زمان) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پولیس سروس آف  پاکستان (PSP)، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (PAS) اور آفس مینجمنٹ گروپ (OMG) کے مجموعی طور پر 266 افسران کی گریڈ 19 میں ترقی کی منظوری دے دی ۔پولیس سروس کے 28 افسران کو باقاعدہ ترقی دی گئی جن میں ملک جمیل ظفر، کیپٹن (ر) امیر سعود اور نجیب اللہ پندرانی شامل ہیں جبکہ 14 افسران کو ایکٹنگ چارج کی بنیاد پر ترقی دی گئی۔ ان میں اسد اللہ خان، خرم شہزاد اور احمد نواز شاہ نمایاں ہیں۔پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 64 افسران کو گریڈ 19 میں ترقی دی گئی۔ ترقی پانے والوں میں عبداللہ نیئر شیخ، نازیہ زمان اور میجر (ر) بشیر احمد شامل ہیں، جبکہ 24 افسران کو ایکٹنگ چارج پر تعینات کیا گیا جن میں نورالعین قریشی، عائشہ غضنفر اور عفیفہ شجاع شامل ہیں۔آفس مینجمنٹ گروپ کے 136 افسران کو گریڈ 19 میں ترقی دی گئی جن میں 114 کو باقاعدہ اور 22 کو قائم مقام (ایکٹنگ چارج) بنیادوں پر ترقی ملی۔

باقاعدہ ترقی پانے والوں میں ثاقب علی خان، وحید اللہ خان دوم، نصر دمانی، سہیل بابر، سارہ محبوب اور طاہرہ سلیم شامل ہیں، جبکہ قائم مقام ترقی پانے والوں میں عائشہ ستار، ہما رقیہ صفدر، تحریم فاطمہ، سیدہ صبوح فاطمہ اور فضا شاہد شامل ہیں۔علاوہ ازیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں محکمانہ ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس میں آفس مینجمنٹ گروپ (OMG) کے گریڈ 17 کے 33 افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دینے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ، گریڈ 18 میں جن افسران کی ترقی کے احکامات جاری کیے گئے ان میں فرح ممتاز، نعمان مصطفی، زبیر عبداللہ، ثنا شوکت، شہاب الدین، پرویز امتیاز، عثمان شاکر، زوہا ملک شیر، مومنل شاہاب، حمزہ اقبال، سیپ جان، علی احمد، امیمہ بتول، انیلہ جاوید، سید اعظم حیدر، عادل حسین، حفصہ بنت بلال، عمر حیات، امتیاز اعظم، علی اسد، عائشہ صدیقہ، علی حیدر، ربیکا اصغر، یاسر علی، شہزاد ظفر ہاشمی، افضل صدف، زہیر، عبدالقوی، شمس الدین، ناہید اختر، نعیم خان، اعجاز احمد اور نوشاد خلیق شامل ہیں۔آفس مینجمنٹ گروپ کے 7 افسران کو گریڈ 18 میں عارضی چارج (ایکٹنگ چارج) دینے کی بھی سفارش کی گئی۔ ان افسران میں علی عبدالرحمن، جہانزیب علی طفیل، منیزہ رفیق، ماریہ اظہر، انعم مجاہد، اعجاز جان اور مشاق احمد شامل ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں