فرح گوگی ، شوہر احسن ، سسر اقبال گجر کیخلاف فراڈ کا مقدمہ درج

فرح گوگی ، شوہر احسن ، سسر اقبال  گجر کیخلاف فراڈ کا مقدمہ درج

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر ، مانیٹرنگ ڈیسک )بانی پی ٹی آ ئی بشری ٰ بی بی کی دوست فرحت شہزادی عرف فرح گوگی اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کے خلاف تھانہ صدر میں فراڈ اور دھوکا دہی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں مسلم لیگ (ن)کے سابق صوبائی وزیر چودھری اقبال گجر کو بھی نامزد کیا گیا ہے ، اقبال گجر فرح گوگی کے سسر اور احسن جمیل کے والد ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں اقبال گجرکے بیٹے ، بھائی اور بھتیجے بھی نامزد ہیں جبکہ سوسائٹی کے منیجر اور ملازمین بھی نامزد ہیں۔سوسائٹی 2005 میں بنائی گئی، جی ڈی اے سے پی ٹی آئی دور حکومت میں منظوری لی گئی، ملزموں نے سوسائٹی میں پارک، سکول اور قبرستان کیلئے مختص اراضی کو فروخت کر دیا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں