لڑائی جھگڑا و احتجاج کیس ایمان اور ہادی کی ضمانت منظور
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے)انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے تھانہ سیکرٹریٹ میں درج پولیس کے ساتھ لڑائی جھگڑے اور احتجاج کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی کی ضمانت منظور کرلی۔
وکیل صفائی ریاست علی آزاد نے دلائل دیتے ہوئے کہا بے بنیاد مقدمہ بنایا گیا اور اچانک سامنے آگیا،میں خود اس مقدمہ میں ملزم ہوں مگر ہمیں پتا ہی نہیں تھا یہ ایف آئی آر ہے ، عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر 10،10 ہزار روپے مالیتی مچلکوں پر ضمانت منظورکرنے کا حکم سنادیا۔