وکلا کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرینگے ،وزیر قانون

وکلا کے مسائل ترجیحی بنیادوں  پرحل کرینگے ،وزیر قانون

اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وکلا برادری کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور۔۔۔

 اس سلسلے میں صوبائی حکومتوں اور متعلقہ حکام سے مشاورت کے ذریعے قابلِ عمل اور دیرپا اقدامات یقینی بنائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی ڈویژن کی مختلف بار ایسوسی ایشنز کے نومنتخب عہدیداروں سے ملاقات کے دوران کیا۔ نومنتخب نمائندگان نے اپنی متعلقہ بارز کے مسائل اور تجاویز سے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا۔وفاقی وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ وکلا برادری کے ساتھ مو ٔثر روابط برقرار رکھے جا ئیں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں