بھارتی آبی جارحیت سے متاثرہ کرتاپور راہداری کے حصوں کی فوری بحالی کا فیصلہ
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)گردوارہ دربار صاحب کرتارپور کی گورننگ کونسل کا آٹھواں اجلاس وزارت مذہبی امور میں سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر ساجد چوہان کی زیر صدارت ہوا، جس میں صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا نے بھی شرکت کی۔
کونسل نے حالیہ سیلاب کے باعث ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا جو بھارتی آبی جارحیت کے نتیجے میں کوریڈور کے بعض حصوں کو متاثر کر گیا تھا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیلاب سے متاثرہ حصوں کی ہنگامی بنیادوں پر مرمت اور بحالی کا کام کیا جائے گا، ا س موقع پر کام میں تیزی لانے کے لیے دو ہفتے کے اندر کونسل اجلاس دوبارہ بلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔