نوازشریف کی آزاد کشمیر ن لیگ میں اختلافات ختم کرانیکی ہدایت
امیر مقام کی سربراہی میں ہنگامی اجلاس ، سوشل میڈیا بیانات پر تشویش کا اظہار اختلافی بیان بازی میڈیا پر نہ لانے ،معاملات جماعتی پلیٹ فارم پر حل کرنیکا فیصلہ
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار)مسلم لیگ ن آزادکشمیر کی قیادت میں اختلافات پر سربراہ پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف نے نوٹس لے لیا ،وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیرمقام کو اختلافات ختم کر انے کی ہدایت کردی ، گزشتہ روز امیر مقام نے ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں رانا ثناء اللہ ، راجہ فاروق حیدر ، شاہ غلام قادر ، مشتاق منہاس، طارق فاروق، ڈاکٹر نجیب نقی، افتخار گیلانی نے شرکت کی ، اجلاس میں شاہ غلام قادر نے پیپلز پارٹی کی حکومت کے خلاف اپوزیشن کی گزشتہ روز ہونے والی مشترکہ پریس کانفرنس سے آگاہ کیا ، اجلاس میں گزشتہ روز سوشل میڈیا پر آنے والے بیانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ کسی قسم کی اختلافی بیان بازی کو میڈیا کی زینت نہیں بنایا جائے گا ،تمام معاملات جماعتی پلیٹ فارم پر ہی حل کئے جائینگے ۔