عمرہ ، اپیل پر سماعت ملتوی
راولپنڈی (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس جواد احسن نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو عمرے کی ادائیگی سے روکے جانے کے خلاف دائر اپیل کی سماعت 26 فروری تک ملتوی کردی۔
گزشتہ روز سماعت کے موقع پر شیخ رشید اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت پیش ہو ئے ۔شیخ رشید نے عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانگی سے روکے جانے کے خلاف جلد سماعت کی اپیل کی تھی جبکہ حکومتی جانب سے بھی اپیل دائر کی گئی تھی، عدالت نے دونوں اپیلوں کی سماعت کیلئے 26 فروری کی تاریخ مقرر کردی۔