مادری زبانوں کا تحفظ ضروری

مادری زبانوں کا تحفظ ضروری

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)صدر مملکت آصف زرداری نے بین الاقوامی یومِ مادری زبان پر اپنے پیغام میں کہا ہمارے ملک کی زبانیں ہماری مشترکہ تاریخ اور ثقافتی روابط کی صدیوں پر محیط داستان بیان کرتی ہیں۔

مادری زبانوں کے تحفظ اور فروغ کو یقینی بنانا ضروری ہے ، مادری زبانوں کی اہمیت کو تسلیم کرنا اور ان کی سرپرستی کرنا ثقافتی شناخت کو مضبوط بناتا ہے ۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہر بچے کو اپنی مادری زبان میں تعلیم حاصل کرنے کا پیدائشی حق حاصل ہے ، انہوں نے پالیسی سازوں، ماہرینِ تعلیم اور عوام پر زور دیا کہ وہ آئندہ نسلوں کے لیے مادری زبانوں کے تحفظ اور فروغ کو یقینی بنائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں