4افسروں کے تبادلے ، مدثر وحیدممبر وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم تعینات

4افسروں کے تبادلے ، مدثر وحیدممبر وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم تعینات

تقرری کے منتظر میاں جمیل کو ممبر (ٹیکسز )بورڈ آف ریونیو پنجاب لگا دیا گیا

لاہور (این این آئی)پنجاب حکومت نے 4اعلیٰ افسر وں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ۔ ممبر (ٹیکسز )بورڈ آف ریونیو پنجاب مدثر وحید ملک کو تبدیل کر کے ممبر وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم تعینات کر دیا گیاجبکہ تقرری کے منتظر میاں جمیل احمد کو ممبر (ٹیکسز )بورڈ آف ریونیو پنجاب لگا دیا گیا۔علاوہ ازیں 39سینئر مینجمنٹ کورس میں شرکت کیلئے گئے ڈائریکٹر جنرل (انسپیکشن )پبلک پراسیکیوشن پنجاب محمد سلیم کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیااور انہیں محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ محمد شاہد لالی کو ڈائریکٹر جنرل (انسپیکشن )پبلک پراسیکیوشن پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے ۔ اس ضمن میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں