رشوت ، ایف آئی اے کے 2اہلکار گرفتار

رشوت ، ایف آئی اے  کے 2اہلکار گرفتار

اسلام آباد(این این آئی)مسافروں سے رشوت لے کر امیگریشن کلیئر کرنے کا الزام ثابت ہونے پر ایف آئی اے کے 2 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کرلیا گیا ۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے حکام کے مطابق مسافروں سے رشوت لے کر امیگریشن کلیئر کرنے کے الزام میں ایف آئی اے نے 2اہلکاروں کے ہمراہ 4مسافروں کو بھی مقدمے میں نامزد کیا جبکہ دونوں ایف آئی اے اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ۔یہ مقدمہ اینٹی کرپشن سیل ونگ کی جانب سے درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق تحقیقات کے دوران ایک ایف آئی اے اہلکار نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ہفتے میں 12مسافروں سے پیسے لے کر امیگریشن کی گئی۔ڈی جی ایف آئی اے عثمان انور نے کہا کہ غیرقانونی کام برداشت کیا جائے گا نہ ہی محکمے میں کالی بھیڑوں کی گنجائش ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں