یونان کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی سمگلر ثاقب ججہ گرفتار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے یونان کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی سمگلر ثاقب ججہ کو گرفتار کر لیا۔
خرم ججہ گینگ کا سرغنہ ثاقب ججہ یونان کشتی حادثے سے متعلق 14 مقدمات میں مطلوب تھا۔گرفتار ملزم نے 14 پاکستانیوں کو لیبیا کے راستے غیر قانونی طور پر یونان بھیجا جس کے نتیجے میں 5 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، 5 متاثرین ڈی پورٹ ہوئے جبکہ 4 افراد شدید اذیت جھیلنے کے بعد زندہ بچ سکے ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے ایک سال تک ایران میں روپوش رہا اور وطن واپسی پر ضمانت کی کوشش کی جسے ایف آئی اے نے ہائیکورٹ سے خارج کروا کر ملزم کو گرفتار کیا۔