بجلی رعایتی پیکیج:2 ماہ میں صنعتی صارفین کو 12 ارب کا فائدہ
دسمبر 2025 اور جنوری 2026 میں 1176 ملین یونٹس بجلی فروخت ہوئی سرپلس پیکیج کے تحت صنعتوں کو فی یونٹ 10.3 روپے ریلیف دیا گیا،پاور ڈویژن
اسلام آباد (نامہ نگار)ترجمان پاور ڈویژن نے تین سالہ طویل مدتی صنعتی رعایتی پیکیج کے تحت دسمبر 2025 اور جنوری 2026 کے اعدادوشمار جاری کر دئیے ۔ رپورٹ کے مطابق ان دو ماہ میں 127686 صنعتی صارفین کو مجموعی طور پر 12.125 ارب روپے کا فائدہ ہوا جو کل 278961 صنعتی صارفین کا 46 فیصد بنتا ہے ۔ترجمان کے مطابق سرپلس پیکیج کے تحت چھوٹی اور بڑی صنعتوں کو اضافی بجلی کے استعمال پر فی یونٹ 10.3 روپے کا ریلیف ملا۔ اس مدت میں صنعتوں کو مجموعی طور پر 1176 ملین یونٹس بجلی فروخت کی گئی جو دو ماہ کی کل صنعتی فروخت کا 23.80 فیصد ہے ۔