اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں 5اعشاریہ 7شدت کا زلزلہ

اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں 5اعشاریہ 7شدت کا زلزلہ

شہریوں میں خوف و ہراس،کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں،دفاتر سے نکل آئے

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) راولپنڈی،اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت  5 اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن تھا،گہرائی سطح زمین سے 90کلومیٹر  ریکارڈ کی گئی ، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے ، حکام کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،سرگودھا ، کوہاٹ ، صوابی ، پشاور ، چترال ، مالاکنڈ ، باجوڑ ، شانگلہ ، پاراچنار شہر، لنڈی کوتل ، شمالی وزیرستان اور مضافات میں جھٹکے محسوس کئے گئے ،بتایا گیا ہے کہ افغانستان اور تاجکستان کے متعدد شہر بھی زلزلے سے لرز اٹھے ،تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں