لاہور:پرواز منسوخ، 350عمرہ زائرین 3دن سے مشکلات کا شکار

لاہور:پرواز منسوخ، 350عمرہ  زائرین 3دن سے مشکلات کا شکار

لاہور(آئی این پی )غیرملکی ایئر لائن کی پرواز منسوخ ہونے کے سبب 350 عمرہ زائرین 3 دن سے لاہور میں مشکلات کا شکار ہیں۔

عمرہ زائرین نے بدھ کو لاہور ایئر پورٹ سے غیرملکی ایئر لائن کے ذریعے جدہ جانا تھا۔غیرملکی ایئر لائن کے خلاف مسافروں اور عمرہ زائرین نے ہوٹل میں احتجاج کیا۔عمرہ زائرین کا کہنا  ہے کہ 3 روز قبل جدہ کیلئے پرواز منسوخ ہوئی جس کے بعد ہوٹلوں میں بھیج دیا گیا، 3 دن ہوگئے ایئر لائن کی انتظامیہ نے کوئی جواب نہیں دیا۔عمرہ زائرین کا کہنا ہے کہ بورڈنگ پاس جاری ہونے کے بعد پرواز منسوخ کی گئی، ہمیں بتایا گیا کہ جہاز میں خرابی پیدا ہوگئی ہے ، سعودی عرب میں ہوٹلوں کی بکنگ کرائی تھی جو کینسل کردی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں