تمام سیاسی رہنما مذاکرات کی طرف آئیں،نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی
ٹینشن کا ماحول ختم ہونا چاہیے : فواد ،مسائل کا حل قومی حکومت،درانی ، مفاہمت نا گزیر :بیرسٹر سیف
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے کہا ہے کہ عمران خان کا حق ہے کہ ذاتی معالج تک رسائی دی جائے ، ملک میں ٹینشن، گالم گلوچ کا ماحول ختم ہونا چاہیے ،سب سیاسی رہنماؤں کو ڈائیلاگ کی طرف آنا چاہیے ،پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چو دھری نے کہا کہ عمران خان کی صحت کے معاملے پر پوری قوم پریشانی کا شکار ہے ، آپ عمران خان کے معالج کو رسائی دیں وہ جیل سے بتا دیں ان کے ساتھ کس کو ہونا ہے ، ذاتی ڈاکٹرز تک رسائی ان کا حق ہے ، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کس کو ہونا چاہیے کس کو نہیں یہ فیصلے کا حق بھی عمران خان کو کرنے دیں۔ سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے کہا کہ صدر زرداری نے ایک بیان میں خواتین کو حقیر گردانا، یہ ناپسندیدہ بیان تھا، صدر مملکت کو لوگوں کو جوڑنا چاہیے ، صدر کو اپنا بیان واپس لینا چاہیے ، صدر بانی کے خلاف غیر ضروری بیان بازی کر رہے ہیں، اس وقت واحد حل قومی حکومت کا قیام ہے ۔بیرسٹر محمد سیف نے کہا کہ ملک میں سیاسی صورتحال میں مفاہمت کی ضرورت ہے ۔