طالبان رجیم کی دہشتگردوں کی سرپرستی نے خطہ کا امن دا ؤپرلگا دیا
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)طالبان رجیم کی سرپرستی میں افغانستان القاعدہ اوردیگر دہشتگرد تنظیموں کا مرکز بن گیا، طالبان رجیم کی شدت پسندی،غیرقانونی سرگرمیوں اوردہشتگردوں کی سرپرستی نے خطے کے امن کو داؤ پرلگا دیا۔
ایک امریکی جریدے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے زیرِ اقتدار افغانستان میں دہشتگرد تنظیمیں نہ صرف متحرک ہیں بلکہ مبینہ طور پر محفوظ پناہ گاہوں سے بھی فائدہ اٹھا رہی ہیں ، القاعدہ سمیت کئی شدت پسند گروہ افغانستان میں اپنی موجودگی برقرار اور سرگرمیاں جا ری رکھے ہوئے ہیں۔ طالبان اور القاعدہ کے درمیان روابط مکمل طور پر منقطع نہیں ہوئے ، القاعدہ افغانستان کی سرزمین سے دیگر شدت پسند گروہوں کو مبینہ طور پر معاونت اور تربیت بھی فراہم کر رہی ہے ،دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر افغانستان میں شدت پسند نیٹ ورکس کو دوبارہ قدم جمانے کا موقع ملا تو یہ صورتحال نہ صرف ہمسایہ ممالک بلکہ عالمی سلامتی کیلئے بھی خطرہ بن سکتی ہے ۔ ماہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری افغانستان کی صورتحال کا سنجیدگی سے جائزہ لے اور دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا قلع قمع کرنے کیلئے موثر اقداما ت ٹھا ئے۔