افغانستان سے سمگل 30 کلو چاندی برآمد

افغانستان سے سمگل 30 کلو چاندی برآمد

پشاور(آئی این پی )طورخم بارڈر پر کسٹم عملے نے 4 کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کی چاندی برآمد کر لی۔

کلکٹر کسٹم غلام مصطفی کا کہنا ہے کہ افغانستان سے آنے والے ٹرک سے 30 کلو چاندی برآمد ہوئی ہے جو ٹرک کے ٹائروں میں مہارت سے چھپائی گئی تھی، ٹرک افغان خاندان کو افغانستان چھوڑ کر واپس پاکستان آ رہا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں