بھارت کیلئے بنگلہ دیشی فضائی حدود بند ،اخراجات بڑھ گئے
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) بنگلہ دیش نے بقایا جات کی عدم ادائیگی پر بھارتی نجی ایئرلائن کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا۔۔۔
بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری نہ صرف تنزلی کا شکار ہوکر رہ گئی بلکہ اس کی وجہ سے نا اہل مودی کو دنیا بھر میں رسوائی اور سبکی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، بنگلہ دیشی اوربھارتی جریدے کے مطابق بقایا جات کی عدم ادائیگی پر بنگلہ دیش نے بھارتی نجی ایئر لائن اسپائس جیٹ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا۔کولکتہ سے شمال مشرقی بھارتی شہروں جیسے گوہاٹی اور ایمفال کی پروازیں طویل اور متبادل راستے اختیار کرنے پر مجبور ہیں ،متبادل راستوں کی وجہ سے پرواز کا دورانیہ اور ایندھن کا استعمال بڑھ گیا جس سے ایئرلائن کے آپریشنل اخراجات میں اضافہ ہو گیا ،دسمبر 2025 کی سہ ماہی مالیاتی رپورٹ میں ایئرلائن نے 269.27 کروڑ کا نقصان ظاہر کیا ،ماہرین اس اقدام کو بھارت کی ایوی ایشن صنعت کیلئے بڑا دھچکا قرار دے رہے ہیں۔