پنجاب اسمبلی اجلاس کل ہوگا پہلی نشست کا ایجنڈا جاری
لاہور(سیاسی نمائندہ)پنجاب اسمبلی کے 39 ویں اجلاس کی پہلی نشست کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ اجلاس کل پیر صبح 11 بجے اسمبلی ہال میں منعقد ہوگا۔
ایجنڈے کے مطابق محکمہ اطلاعات و ثقافت سے متعلق ارکان اسمبلی کے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دئیے جائیں گے ۔ اجلاس کے دوران ارکان اسمبلی توجہ دلاؤ نوٹس بھی پیش کریں گے جبکہ پانچ تحریک التوا کار پر بحث کی جائے گی۔اسی طرح ایوان میں چار نئے آرڈیننس پیش کیے جائیں گے اور ایک مسودہ قانون بھی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر عام بحث کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔