کینال روڈ :گاڑی درخت سے ٹکراگئی پارلیمانی سیکرٹری سلطان باجوہ زخمی
لاہور(کرائم رپورٹر سے)پارلیمانی سیکرٹری محکمہ ہاؤسنگ پنجاب سلطان طارق باجوہ کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔ ڈاکٹرز ہسپتال کے قریب کینال روڈ پرگاڑی کوحادثہ پیش آیا۔
گاڑی بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے اترکر درخت سے ٹکرا گئی۔حادثے میں سلطان طارق باجوہ زخمی ہوئے جنہیں موقع پرطبی امداد فراہم کی گئی۔گاڑی میں سلطان طارق باجوہ اپنے ڈرائیور کے ساتھ موجود تھے ۔