ابھی توپارٹی شروع ہوئی ہے : گورنر سندھ
کراچی(آئی این پی)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ سندھ کے لوگوں نے ہمیں سنجیدہ لینا شروع کردیا ہے۔ گورنر ہاؤس کراچی میں افطار عشائیے میں ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور ترکیہ کے قونصل جنرل نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب میں گورنر سندھ نے کہا کہ یہاں کچھ لوگ سیاسی فیکٹریاں لگائے بیٹھے ہیں، یہ لوگ کسی بھی معاملے کو سیاسی مسئلہ بنا دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم درست راستے پر چل رہے ہیں، اسی ٹریک پر چلتے رہیں گے ، سندھ کے لوگوں نے ہمیں سنجیدہ لینا شروع کر دیا ہے ۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ سندھ کے مستقبل پر ایک کانفرنس کی تھی، اگر کچھ کرنا ہے تو کوشش کرو ،سازش نہ کرو۔انہوں نے کہا کہ کوشش کامیاب ہوتی ہے ،سازش کبھی کامیاب نہیں ہوتی ، ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔