سندھ اسمبلی :کراچی کو الگ صوبہ بنانے کیخلاف قراردا د منظور

سندھ اسمبلی :کراچی کو الگ صوبہ بنانے کیخلاف قراردا د منظور

مخالفت کرنے والا سندھ کا مخالف:مراد شاہ، لگ رہا ڈکٹیشن چل رہی :اپوزیشن لیڈر کراچی وفاق کے حوالے نہیں ہوگا: شرجیل، رانا شوکت کا بیان پھر موضوع بحث

کراچی (سٹاف رپورٹر، دنیا نیوز) سندھ اسمبلی نے کراچی کو الگ صوبہ بنانے کی مبینہ کوششوں کے خلاف قرارداد کثرتِ رائے سے منظور کر لی۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے پیش کردہ قرارداد میں واضح کیا گیا کہ کراچی سندھ کا اٹوٹ اور ناقابلِ تنسیخ حصہ ہے اور رہے گا، صوبے کی تقسیم یا کراچی کو علیحدہ صوبہ بنانے کی کوئی بھی کوشش آئین، تاریخ اور جمہوری اقدار کے منافی اور وفاقی ڈھانچے کیلئے خطرہ ہوگی۔قرارداد پیش کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جو اس کی مخالفت کرے گا اسے سندھ مخالف سمجھا جائے گا۔ اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے قرارداد پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے ڈکٹیشن چل رہی ہو۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی تا قیامت وفاق کے حوالے نہیں ہوگا۔ اجلاس کے دوران ایم کیو ایم کے رکن رانا شوکت راجپوت کا گزشتہ روز دیا گیا بیان دوبارہ موضوع بحث بن گیا اور ان کی تقریر کی ویڈیو ایوان میں چلائی گئی۔ وزیر داخلہ ضیا لنجار اور اسپیکر سید اویس قادر شاہ نے رکن سے یا تو بیان پر معافی مانگنے یا قانونی کارروائی کی بات کی، تاہم رانا شوکت اپنے مؤقف پر قائم رہے ۔ اسپیکر نے معاملہ اپنے سپرد کرتے ہوئے کارروائی مؤخر کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں