دادا کی وفات کے بعد جائیداد سے پوتوں کی کفالت کا حق ختم نہیں ہو تا:لاہور ہائیکورٹ

 دادا کی وفات کے بعد جائیداد  سے پوتوں کی کفالت کا حق  ختم نہیں ہو تا:لاہور ہائیکورٹ

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے یتیم پوتوں کے نان نفقہ سے متعلق اہم حکم جاری کردیا، جسٹس عاصم حفیظ نے دادا کی جائیداد سے بچوں کی کفالت کے معاملے پر قانونی پوزیشن واضح کر دی۔

عدالت نے ٹرائل کورٹ کافیصلہ کالعدم قرار دے کر کیس ازسرنوسماعت کیلئے ٹرائل کورٹ واپس بھیج دیا۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ٹرائل کورٹ مزید شہادتیں لے کرازسرنوکیس کافیصلہ کرے ،دادا کی جائیداد منتقلی اور اس کے قانونی وارثوں کی ذمہ داریوں کا ازسرنو تعین ضروری ہے ،عدالت نے قرار دیا کہ دادا کی وفات کے بعد اس کی جائیداد سے پوتوں کی کفالت کا حق ختم نہیں ہو جاتا،بچوں کے نان نفقہ کی ذمہ داری صرف باپ تک محدود نہیں،دادا نے عدالتی حکم پر بچوں کو عبوری خرچہ دے کر اپنی ذمہ داری کا اعتراف کیا تھا،حالات کے مطابق بچوں کے نان نفقہ کافیصلہ ہوگا،فیملی ایکٹ کے تحت بچوں کی کفالت کا دائرہ کار محدود نہیں کیا جا سکتا،درخواست گزاربچوں کا چچا ہے اس پران بچوں کے خرچے کی ذمہ داری نہیں ڈالی جا سکتی،بچوں کادادا ایک خوشحال شخص تھا جس نے زندگی میں بچوں کا خرچہ خود اٹھایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں