صدر زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات،بلاول کی زیر صدارت اجلاس،سیاسی حکمت عملی پر غور
کراچی(سٹاف رپورٹر)صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلاول ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک میں امن و امان اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے امن وامان کے حوالے سے صدر مملکت کو بھی بریفنگ دی۔ دریں اثنائچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوکی زیر صدارت ہفتہ کی شب بلاول ہاؤس کراچی میں مختلف امور سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں پارٹی کے سینئر رہنما بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور صوبائی امور کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگوکی گئی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کو جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔