لاپتہ لڑکی کی بازیابی کیلئے سپیشل ٹیم کو 3 مارچ تک مہلت
لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائی کورٹ نے سی سی ڈی کی سربراہی میں قائم سپیشل ٹیم کو چار سال سے لاپتہ لڑکی کی بازیابی کے لیے تین مارچ تک مہلت دے دی۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس د ئیے کہ چار سال گزر گئے ، کسی کو معطل کرنا مسئلے کا حل نہیں، لڑکی بازیاب ہونی چاہیے ۔