راولپنڈی سے کراچی جانیوالی گرین لائن ایکسپریس حادثے کا شکار
بیکری چوک کے قریب گرین لائن ایکسپریس کاانجن، 3 ڈبے زمین میں دھنس گئے بزنس ٹرین کا آغاز چند روز پہلے ہواتھا،کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا :ریلوے حکام
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار)گرین لائن ڈی این 6 ریلوے گاڑی کا انجن اور بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ حادثہ بیکری چوک کے قریب پیش آیا، یہ بزنس ٹرین ہے جس کا افتتاح چند دن پہلے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کیا تھا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس ریلوے افسران کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ۔ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے وقت ٹرین 85 فیصد خالی تھی ، کسی بڑے نقصان یا جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی سے کراچی جانے والی گرین لائن ایکسپریس حادثہ میں انجن اورتین بوگیاں ٹریک سے اتر کر زمین میں دھنس گئی ہیں ۔