ٹرین حادثات پر ذمہ دار آفیسرز کیخلاف ایکشن لیاجا ئے ،قائمہ کمیٹی

ٹرین حادثات پر ذمہ دار آفیسرز کیخلاف ایکشن لیاجا ئے ،قائمہ کمیٹی

کمیٹی کا حادثات پر اظہار تشویش،عید الفطرسے قبل سکیورٹی سخت کرنیکا حکم

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کا اجلاس شہادت اعوان کی زیر صدارت ہوا ۔چیئرمین کمیٹی نے ہدایت کی کہ محکمانہ کمیٹیوں کے تمام زیر التوا معاملات جلد نمٹائے جائیں ، تین ماہ میں ریلوے کی تجاوزات ختم کرانے سے متعلق پیش رفت رپورٹ پیش کی جا ئے ۔کمیٹی چیئرمین نے گزشتہ سال کے ٹرین حادثات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کارروائی زیادہ تر ڈرائیورز تک محدود رہی جبکہ اعلیٰ افسران کے خلاف کو ئی کارروائی نہیں کی گئی،ذمہ دار افسران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور عیدالفطر کے موقع پر سکیورٹی انتظامات مزید سخت کیے جا ئیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں