جسٹس ثمن رفعت امتیاز تعیناتی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

 جسٹس ثمن رفعت امتیاز تعیناتی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراض کی نشاندہی، قابل سماعت ہونے پر سماعت مکمل معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل کے دائرہ اختیار میں، وہاں رجوع کریں:عدالت کے ریمارکس

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن کے خلاف خاتون وکیل کی دائر درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔ درخواست گزار وکیل کلثوم خالق ذاتی حیثیت میں عدالت کے روبرو پیش ہوئیں اور مؤقف اختیار کیا کہ متعلقہ تعیناتی کا نوٹیفکیشن قانونی تقاضوں کے منافی ہے کالعدم قرار دیا جائے ۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اس نوعیت کے معاملات سپریم جوڈیشل کونسل کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں وہاں رجوع کیا جائے ۔ درخواست گزار نےعدالت کو آگاہ کیا کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست پہلے دائر اور نوٹسز بھی جاری ہو چکے ہیں۔ عدالت نے یہ بھی نشاندہی کی کہ درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض عائد کیا گیا ہے ۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دئیے کہ اعتراض کا جائزہ لے کر مناسب حکم جاری کیا جائے گا۔ عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا جو بعد میں سنایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں