خواجہ سراؤں کو ہنر مند،مفید شہری بنایا جا سکتا : گورنر پنجاب
مستحق اور پسے طبقے کیلئے پیپلز پارٹی بھر پور اقدامات اٹھائے گی :سردار سلیم حیدر ہم نے مل کر بلاول کو وزیراعظم بنانا ہے :گورنر ہاؤس میں تقریب سے خطاب
لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرخان نے کہا کہ خواجہ سرا بھی معاشرے کا حصہ ہیں انہیں بھی اپنی خوشیوں میں شامل کرنا چاہئے ، خواجہ سراؤں کو ہنر مند بنا کر معاشرے کا مفید شہری بنایا جا سکتا ہے ،مستحق اور پسے ہوئے طبقے کیلئے پیپلز پارٹی بھر پور اقدامات اٹھائے گی،گورنر ہاؤس میں بلاتفریق زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کو عزت دی جاتی ہے، ہم سب نے مل کر بلاول کو ملک کا وزیراعظم بنانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں ڈاکٹر زینی کی قیادت میں خواجہ سرا کمیونٹی کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گورنرپنجاب نے خواجہ سراؤں میں رمضان راشن اور کپڑے تقسیم کئے ۔ سلیم حیدر خان نے مزید کہاکہ رمضان المبارک میں ضرورت مند اور مستحقین کی دل کھول کر مدد کرنی چاہئے۔