طالبان رجیم اور دہشتگردوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب : افغان جریدہ
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)افغانستان پر قابض طالبان رجیم نے 30 لاکھ سے زائد افراد کو یرغمال ،لاکھوں افغانوں کو ملک چھوڑنے پر مجبور کیا ،افغانستان میں القاعدہ اور فتنہ الخوارج کومحفوظ ٹھکانے دستیاب ہیں۔۔۔
طالبان رجیم اور دہشتگردوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوچکا ہے، افغان طالبان نہ صرف دہشتگردوں کی پشت پناہی بلکہ انکی سہولت کاری میں بھی مسلسل مصروف ہیں۔ ایک افغان جریدے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بعض مسلح گروہوں کو مقامی سرپرستی حاصل ہے ، افغان اخبار ہشت صبح نے اپنی حالیہ رپورٹ کے مطابق صوبہ غزنی میں بعض کمپلیکس تعمیر کیے گئے جہاں شدت پسند عناصر کو رہائش اور سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں،رپورٹ میں کہا گیا کہ ان مقامات پر سخت حفاظتی انتظامات موجود ہیں، بین الاقوامی سطح پر اس معاملے پر تشویش کا اظہار کیا جاتا رہا ہے ،اقوام متحدہ کی مختلف رپورٹس میں افغانستان میں بعض شدت پسند گروہوں کی موجودگی کا ذکر کیا گیا ہے ، تاہم ان رپورٹس میں صورتِ حال کو پیچیدہ اور متغیر قرار دیا گیا ہے ،افغان جریدے کے مطابق طالبان رجیم دہشت گرد گروہ ہے اور کسی بھی صورت میں ان کی حمایت یا ہمدردی درست نہیں ،اخبار کا کہنا ہے کہ افغانستان پر قابض طالبان رجیم نے 30 لاکھ سے زائد افراد کو یرغمال ،لاکھوں افغانوں کو ملک چھوڑنے پر مجبور کیا ، طالبان ہر تباہی کے ذمہ دار ہیں۔