گھوٹکی :کیڑے مار دوا کی بوتل سے پانی پینے والے 5بچے جاں بحق

گھوٹکی :کیڑے مار دوا کی بوتل سے  پانی پینے والے 5بچے جاں بحق

گھوٹکی (این این آئی) گھوٹکی میں کیڑے مار دوا کی بوتل میں پانی ڈال کر پینے والے 5بچے جاں بحق ہوگئے۔

محکمہ صحت کے مطابق اموات میرپور ماتھیلو کے گاؤں الٰہی بخش چھجن میں 3دن کے دوران ہوئیں۔ 3بچوں نے 2روز قبل سکھر ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑا، ایک بچہ بدھ اور ایک گزشتہ روز انتقال کرگیا۔بچوں کی عمریں 7 سے 9 سال تھیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں