ویڈیو لنک بیان ، دلائل طلب
لاہور(کورٹ رپورٹر، اے پی پی )لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمہ میں بذریعہ ویڈیو لنک بیان قلمبند کرنے کی اجازت نہ دینے کے حکم کے خلاف دائر اپیل پر 5 مارچ کووکلا سے حتمی دلائل طلب کرلئے۔
عدالت کے روبرو عظمیٰ بخاری کے وکیل علی بخاری نے دلائل میں کہا کہ سکیورٹی خدشات کے باعث عدالت میں پیشی ممکن نہیں ،درخواست گزار نے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان دینے کی درخواست دی،ٹرائل کورٹ نے قانونی جواز کے بغیر استدعا مسترد کردی،عدالت حکم کالعدم قرار دے ،عدالت نے وکلا کو حتمی دلائل کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت5 مارچ تک ملتوی کردی۔