جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی مذاکرات کرے

 جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی مذاکرات کرے

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)وفاقی وزیر امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی آزاد جموں و کشمیر کے مثبت رویے کو سراہتے ہوئے تمام مسائل کے حل کے لئے بات چیت پر زور دیا ہے۔۔۔

 عملدرآمد کمیٹی معاہدے کے تحت کئے گئے تمام وعدوں کی تکمیل کے لیے پُرعزم ہے ۔وفاقی وزیر انجینئر نے کہا کہ وفاقی حکومت اور آزاد جموں و کشمیر حکومت دونوں متفقہ مطالبات پر عملدرآمد کے لئے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہیں ،کمیٹی کی جانب سے پیش کئے گئے 37 مطالبات میں سے بیشتر پر پہلے ہی عملدرآمد کیا جا چکا ہے جبکہ باقی مطالبات پرکام جاری ہے ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ ایکشن کمیٹی مذاکرات کی میز پر واپس آئیں ،بات چیت کے دروازے کھلے ہیں اور ہم تحفظات کو دور کرنے کے لیے بیٹھنے کو تیار ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں