کراچی :لکھ پتی گداگر گرفتار، 1 لاکھ 10ہزار روپے برآمد
بہاولپور کا رہائشی اکبر گلشن معمار، گلستان جوہر و دیگر علاقوں میں بھیک مانگتا تھا
کراچی (دنیا مانیٹرنگ)کراچی میں لکھ پتی فقیر کو گرفتار کرلیا گیا، گداگر کا تعلق بہاولپور سے ہے ۔پولیس نے گداگروں کے خلاف کارروائی کی، گلشن اقبال بلاک 3 سے ایک گداگر کو گرفتار کیا گیا، جس کے بیگ سے ایک لاکھ 10 ہزار روپے برآمد ہوئے ۔گرفتار گداگر گلشن معمار، گلشن اقبال، گلستان جوہر، ناظم آباد میں بھیک مانگتا تھا، اس نے بھیک کی رقم گڈیاں بنا کر رکھی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ گداگر اکبر کا تعلق پنجاب کے شہر بہاولپور سے ہے ۔