گریڈ 21 کے محمد آصف ملازمت پر بحال،معطلی احکامات واپس

گریڈ 21 کے محمد آصف ملازمت پر بحال،معطلی احکامات واپس

چیئر مین ای او بی آ ئی کو3ماہ کی توسیع،جاوید احمد شیخ کی مدت میں بھی اضافہ جوائنٹ سیکر ٹری وزارت تخفیف غربت غلام مجتبیٰ کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی منظوری

اسلام آباد (ایس ایم زمان)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 21کے افسر کیپٹن (ر) محمد آصف کو ملازمت پر بحال کر دیا ،ان کی معطلی کے احکامات واپس لے لیے گئے ہیں، بحالی کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ای او بی آ ئی کے چیئرمین کے عہدے کے موجودہ اضافی چارج میں تین ماہ کی توسیع کردی ، گریڈ 20 کے افسر جاوید احمد شیخ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کے چارج میں توسیع 30 جنوری 2026 سے مؤثر ہوگی۔ وفاقی حکومت نے جوائنٹ سیکرٹری وزارت تخفیف غربت غلام مجتبیٰ کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری کر دئیے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق وزیرِاعظم نے سیکرٹریٹ گروپ کے بی ایس 20 کے افسر کی درخواست پر ریٹائرمنٹ کی منظوری دی ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق غلام مجتبیٰ یکم اپریل 2026ء سے سرکاری ملازمت سے ریٹائر تصور ہوں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں