بجلی 1 روپے 78 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

بجلی 1 روپے 78 پیسے فی یونٹ  مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد(نامہ نگار)بجلی صارفین کیلئے بری خبر، ایک ماہ کیلئے بجلی 1 روپے 78 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان،نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی۔

اتھارٹی اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کرے گی۔ ماہانہ ایف سی اے کے اضافے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی۔ سماعت کے د وران نیپرا اتھارٹی نے مہنگے فرنس آئل پلانٹس سے پیداوار پر اظہار برہمی کیا اور سی پی پی اے سے جنوری میں ایف سی اے لاگت پر سوالات کئے ۔ اتھارٹی نے کہاکہ ریفرنس لاگت 28 پیسے اور اضافہ 1 روپے 78 پیسے مانگا گیا۔ حکام نے بتایاکہ بجلی کی طلب میں اضافے کا رجحان رہا تو سہ ماہی بجلی سستی ہوگی۔اتھارٹی نے کہاکہ آئندہ 3 ماہ ایف سی اے کا اضافہ جاری رہا تو کیسے سہ ماہی ریٹس کم ہونگے ۔ ممبر نیپرا نے کہاکہ آپ مہنگے فرنس آئل چلائیں اور کہیں سہ ماہی سستی ہوگی تو ممکن نہیں۔ اتھارٹی نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پرسماعت مکمل کر لی ۔ سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا جو بعد میں جاری ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں